ایک شخص دفن کیا ہوا مال بھول گیا مگر پھر بزرگ نے ایسی کیا ترکیب بتائی کہ اسے بھولی ہوئی جگہ یاد آگئ



کہتے ہیں کہ ایک دفع کوئی شخص کسی بزرگ  کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ :  حضرت کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنا مال زمین میں دفن کر کے محفوظ کیا تھا، اب جب ضرورت پڑی ہے تو یاد ہی نہیں آرہا کہ کہاں دفن کیا تھا، مجھے اس کا  کو ئی حل بتا دیجئے  ۔
بزرگ نے کچھ دیر سوچنے کے بعد اس شخص سے فرمایا کہ : جاؤ اور جا کر نماز پڑھنا شروع کر دو اور صبح تک نماز پڑھتے رہنا ، ان شاء اللہ تمہیں اپنے دفن کیے ہوئے مال کی جگہ یاد آ جائے گی۔
اس شخص نے گھر جا کر نماز پڑھنا شروع کی، ابھی کچھ دیر ہی گزر پائی تھی کہ اُسے یاد آ گیا کہ اس کا مال کدھر دفن ہے۔ فوراً وہاں جا کر اپنا مال نکال لیا۔ دوسرے دن صبح کو امام دوبارہ ان بزرگ کی خدمت میں حاضر ہو کر انہیں اپنے مال کے مل جانے کی اطلاع دی اور شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد اس نے امام پوچھا : آپ کو کیسے پتہ تھا کہ مجھے میرے دفن کیے ہوئے مال کی جگہ یاد آ جائے گی؟
بزرگ  نے فرمایا : مجھے یقین تھا کہ شیطان تجھے کبھی بھی ساری رات نماز پڑھتے رہنے کیلئے نہیں چھوڑے گا، وہ تیرے دماغ کو مال کی جگہ یاد کرنے میں اس وقت تک مشغول رکھے گا جب تک تجھے وہ جگہ یاد نہ آ جائے ۔
#سعد