حضرت یعلی بن مرہ سے روایت
ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور
میں حسین سے ہوں اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے۔
(جامع الترمذی،کتاب
المناقب ، رقم 3775)
نبی کریم ﷺ نے حضرات حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بارے میں فرمایا:
وہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں ۔
(صحیح البخاری،
باب مناقب الحسن و الحسین، رقم3753)
حضرت ابو سعید خدری
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما)
جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔
(جامع الترمذی، کتاب
المناقب ، رقم3768)
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ
سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا : جس نے حسن اور حسین دونوں سے محبت کی اس نے مجھ
سے محبت کی جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
(مسند احمد بن
حنبل، مسند ابو ہریرہ ،رقم 9673)
عطاء بن یسار رحمہ اللہ
بیان کرتے ہیں کہ انہیں ایک شخص نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا : نبی کریم ﷺ حسن اور حسین
رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو سینے سے لگا کر فرما رہے تھے : اے اللہ ! میں ان دونوں سے
محبت کرتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت کر۔
(مسنداحمد، رقم 23133 )
حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم سے مروی ہے کہ حضرت
حسن سینے سے لیکر سر تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ تھے اور حضرت حسین
اس سے نیچے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ تھے۔
(جامع الترمذي،
کتاب المناقب ، رقم 3779)
ایک سینہ تک
مشابہ
اک وہاں سے پاؤں تک
حُسنِ سبطین ان کے جاموں میں ہے
نِیما نورکا
ایک دفعہ نبی کریم ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ حسن اور
حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہما)تشریف لے آئے تو آپ منبر سے اتر گئے اور انہیں پکڑ کر
اپنے سامنے لے آئے ، پھر آپ نے خطبہ شروع کردیا۔
(الترمذی؛ باب
مناقب ابو محمد حسن بن علی، رقم ۳۷۷۴)