حج اور سیلفی


            سفرِ حج وعمرہ کے دوران بھی سیلفی کے شائقین اپنا شوق پورا کرتے پائے جاتے ہیں ، انہیں جہاں کوئی منظر اچّھا لگتا ہے جھٹ سیلفی بناتے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کردیتے ہیں ۔حجرِاسود کو بوسہ دیتے وقت ، سعی اور طواف کے دوران بھی سیلفیز بنائی جاتی ہیں ،جس سے طواف وسعی کرنے والوں کی رَوانی میں فرق آتا ہے،لوگ ایک دوسرے پر گر پڑتے ہیں یا پھر ٹکرا جاتے ہیں جس سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ،خود سیلفی بنانے والوں کا ذوقِ عبادت متأَثّر ہوتاہے ،سنہری جالیوں کے پاس مُوَاجَہَہ شریف کے سامنے حاضر ی کے وقت بھی سیلفی بنانے والے پائے جاتے ہیں اس مقصد کے لئے بعض بے باک اپنی پیٹھ  مُوَاجَہَہ شریف کی طرف کرلیتے ہیں ۔اے کاش !ہمارا یہ ذہن بن جائے کہ سفرِحَرَمَینِ طیِّبَین سیلفی بنانے کے لئے نہیں ثواب کمانے کے لئے ہوتا ہے ۔