مدنی چینل کی بہاریں


کیا آپ کو معلوم ہے ک آپکا مدنی چینل اس وقت دنیا کی 6 بڑی سیٹیلائٹس پر موجود ہے اور 3 مختلف زبانوں میں ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہے، 3 سیٹیلائٹ پر اردو میں۔
ایک پر بنگلہ زبان میں اور دو پر انگریزی زبان میں فیضان اسلام لٹا رہا ہے۔
اسکے علاوہ دنیا کے کچھ بڑے DTH اور  IPTV نیٹ ورکس پر بھی موجود ہے جس میں عرب شریف کا مشہور نیٹ ورک OSN ، یوروپ کا Sky  شامل ہیں ساتھ ہی امریکہ، نیوزیلینڈ، آسٹریلیا، جاپان، کوریہ، اور دیگر ممالک کے IPTV نیٹ ورک پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اور انٹرنیٹ یعنی موبائل اپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے تو پوری دنیا میں کہیں بھی کبھی بھی دیکھ سکتے ہیں اور مدنی چینل ریڈیو ایپ کی تو کیا ہی بات ہے ! اسکے ذریعے تو کم انٹرنیٹ سپیڈ پر سفر کے دوران بھی مدنی چینل کی نشریات سنی جا سکتی ہے۔
مدنی چینل تو اپنی بہاریں لٹا رہا ہے کیا ہم اسکو دیکھ کر اور اسکی تشہیر کر کے اپنا کام پورا کر رہے ہیں؟
مدنی چینل کا کم و بیش ایک دن کا خرچہ 15 لاکھ روپے ہے کیا ہم اسکی آدھی تعداد کو بھی روز مدنی چینل دیکھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں؟ آئیے اپنے مدنی چینل کے بارے میں جانیے اور دوسروں تک بھی اسکی معلومات کو عام کریں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک نیکی کی دعوت پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں۔ آمین یا رب العالمین۔