زکوٰۃ کس پرفرض ہے؟
زکوٰۃ دیناہر اُس عاقل، بالغ اور آزاد
مسلمان پر فرض ہے جس میں یہشرائط پائی
جائیں :
زکوٰۃ فرض ہے
زکوٰۃ کی
فرضیت کتاب وسنّت سے ثابت ہے ۔ اللہعَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں
ارشاد فرماتا ہے :
وَاَقِیمُوا الصَّلٰوۃَ
وَاٰتُواالزَّکٰوۃَ
)پ ۱،البقرۃ:۴۳)
ترجمۂ کنزالایمان:اور نماز
قائم رکھو اور زکوٰۃ دو۔
زکوٰۃ کب فرض ہوئی؟
زکوٰۃ2ہجری میں روزوں سے قبل فرض ہوئی ۔
زکوٰۃ کی اقسام
زکوٰۃ کی بنیادی طور پر 2قسمیں ہیں۔
(۱)مال کی زکوٰۃ (۲)اَفراد کی زکوٰۃ( یعنی صدقۂ فطر)