کریلا اور اُس کے فوائد


کریلاایک مفید سبزی ہے،عموماً گرم علاقوں میں پیدا ہوتی ہے، کدوشریف کی طرح اِس کی بیل ہوتی ہے، مزاج گرم و خشک ہے، اِسے قیمہ کریلے، بھرے ہوئے کریلے، دال کریلے، کریلے گوشت کے طور پر پکایا جاتا ہے، بعض لوگ اِس کا اچار بھی بناتے ہیں اور اس کا سالن بھی بنایا جاتا ہے ، کریلے کی کڑواہٹ اِس کی خصوصیت ہے، اِسے نمک وغیرہ لگا کر بالکل ختم کردینا طبی لحاظ سے غیرمفید بلکہ کریلے بدمزہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ کریلے کے چندطِبِّی فوائدملاحظہ کیجئے:
·       کریلوں میں کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن بی سی (Vitamin B,C)کے ساتھ فولاد کی وافر مِقدار پائی جاتی ہے
·       کریلاسب سے زیادہ ذیابیطس (شوگر )کے مرض میں مفید ہے، شوگر کے مریض اسے دھوکربغیر چھیلے، یا قیمے کے ساتھ، یا تَوے پر سینک کریا خشک کرکے اِن کا سفوف (پاؤڈر) روزانہ دو گرام کھائیں
·       کریلا موٹاپا کم کرتا ہے
·       کریلے کی کڑواہٹ کے سبب اِس میں ایسے خواص ہیں جو خون کو صاف کرتے ہیں
·       پھوڑے، پھنسی، خارش یا جِلدی اَمراض میں کریلا پکا کر یا کچا کھانا بہت مفید ہے
·       کریلا مِعدے کو مضبوط کرتا، کھانا ہضم کرتااور بھوک لگاتاہے
·       اَعصابی توانائی کیلئے کریلا ایک عمدہ ٹانک (نسخہ) ہے
·       پیٹ کے کیڑے مارنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں
·       کریلے کا استعمال گردے ومثانے کی پتھری خارج کرنے، یرقان،جریان، لقوہ، فالج، قبض، جوڑوں کے درد،بلغمی اَمراض، ہیضہ اور بواسیر میں بھی مفید ہے۔
(ماخوذازپھلوں، پھولوں اور سبزیوں سے علاج، ص351(