Wuzu Ke Masail In Urdu

کیا اونگھنے یا بیٹھے بیٹھے جھونکے لینے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:
جی نہیں!وُضو نہیں جاتا۔





کیا انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا سونا بھی ناقضِ وُضو ہے؟

جواب:
انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام کا سونا ناقضِ وُضو نہیں،ان کی آنکھیں سوتی ہیں،دل جاگتے ہیں۔





قہقہہ لگانے سے کس صورت میں وُضو اور نماز فاسد ہوجاتی ہے؟
جواب:
اگر بالغ جاگتے ہوئے رکوع اور سجدہ والی نماز میں اتنی آواز سے ہنسے کہ آس پاس والے سنیں تو وُضو ٹوٹ جائے گا اور نماز فاسد ہوجائے گی۔








آنکھ دُکھتے میں جو آنسو بہتا ہے،اس کا حکم بیان کریں؟

:جواب
نجس و ناقضِ وُضو ہے،اس سے اِحتیاط ضروری ہے۔




شیر خوار بچہ نے اگر دودھ ڈال دیا تو کس صورت میں نجس ہے اور کس صورت میں پاک؟
جواب:
اگر وہ دودھ منہ بھر ہے تو نجس ہے،درہم سے زیادہ جگہ میں جس چیز کو لگ جائے ناپاک کردیگا لیکن اگر یہ دودھ معدہ سے نہیں آیا بلکہ سینہ تک پہنچ کر پلٹ آیا تو پاک ہے۔