Ghusal Ke Masail or Tariqa

اگر درمیانِ وُضو کسی عُضو کے دھونے میں شک واقع ہو تو وہ عُضو دوبارہ دھویا جائے گا یا نہیں؟
جواب:
اگر یہ زندگی کا پہلا واقعہ ہے تو اسکو دھولے اور اگر اکثر شک پڑا کرتا ہے تو اسکی طرف اِلتفات نہ کرے۔


کوئی عُضو دھونے سے رہ گیا ،مگر معلوم نہیں کہ کون سا عُضو تھا تو اب کیا کرے؟
جواب:
اگر یاد ہے کہ کوئی عُضو دھونے سے رہ گیا ،مگر معلوم نہیں کہ کون سا عُضو تھا تو بایاں پاؤں دھولے۔



غُسل میں ناک میں پانی ڈالنے کا حکم بیان کریں؟
جواب:
ناک میں ڈالنا فرض ہے۔


غسل کے دوران ناک میں پانی کس طرح ڈالا جائے گا؟
جواب:
پانی اس طرح ڈالا جائے گاکہ دونوں نتھنوں میں جہاں تک نَرْم جگہ ہے دُھل جائے کہ پانی کو سُونگھ کر اوپر چڑھائے،بال برابر جگہ بھی دھلنے سے رہ نہ جائے ورنہ غُسل نہ ہوگا۔ناک کے اندر رِینٹھ سُوکھ گئی ہے تو اس کا چُھڑانا فرض ہے،نیز ناک کے بالوں کا دھونا بھی فرض ہے۔



کب کب نہانا سنّت ہے؟
جواب:
جُمُعہ،عید،بقر عید،عرفہ کے دن اور احرام باندھتے وقت نہانا سنّت ہے۔