Wazu Ke Ahkam or Masail | Dawateislami

اگر کوئی بے وُضو بارش میں کھڑا ہوگیا تو کیا اُس کا وضو ہوجائے گا؟
جواب:
اُس کی صورت یہ ہے کہ ’’مینھ برسا اور اَعضائے وُضو کے ہر حصہ سے دو دو قطرے مِینھ کے بہہ گئے وہ اعضاء  دُھل گئے اور سرکا چوتھائی حصہ نم ہوگیا یا کسی تالاب میں گِرپڑا اور اعضائے وُضو پر پانی گزر گیا وُضو ہوگیا۔


وُضو کیلئے نجس جگہ بیٹھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
وُضو کیلئے نجس جگہ بیٹھنا مکروہ ہے۔


وُضو کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا کیسا ہے نیز یہ نوافل کیا کہلاتے ہیں؟
جواب:
یہ دو رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے،اس کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں۔


وُضو کرنا کب فرض ہے؟
جواب:
اگر وُضو نہ ہو تو نماز اور سجدۂ تلاوت اور نمازِ جنازہ اور قرآنِ عظیم چُھونے کیلئے وُضو کرنا فرض ہے۔


وُضو کرنا کب واجب ہے؟
جواب:
طواف کیلئے وُضو واجب ہے۔