Gheebat Ki Tareef Or Misaale

’’غیبت کی تعریف بہارِ شریعت میں‘‘ کیا کی گئی ہے؟
جواب:
حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے غیبت کی تعریف اس طرح بیان کی:
’’کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو اس کی برائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا‘‘۔




امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ’’بیٹھک سے اُٹھ کر جانے والے کی غیبت ‘‘کی کتنی مثالیں تحریر فرمائی ہیں؟
جواب:
16مثالیں
غیبت کے بارے میں تفصیلی معلومات کیلئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولاناابو  بلال،محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی ،ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی فیضان سنت جلد 2کے ایک باب ’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔
یہ کتاب مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
یہ کتاب ہدیۃً حاصل کیجئے:
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے




غیبت اور بہتان میں کیا فرق ہے؟
جواب:
پیارے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:
(غیبت یہ ہے کہ):
تم اپنے بھائی کا اِس طرح ذکر کرو جسے وہ ناپسند کرتاہے۔
عرض کی گئی:
اگر وہ بات اس میں موجود ہو تو؟
فرمایا:
جو بات تم کہہ رہے ہو اگر وہ اُس میں موجود ہو تو تم نے اس کی غیبت کی اور اگر اس میں نہ ہو تو تم نے اُس پر بہتان باندھا۔



جسمانیت میں غیبت کی کچھ مثالیں دیں؟
جواب:
اندھا،لنگڑا،گنجا،ٹِھگنا،لمبا،کالا،اور زرد وغیرہ کہنا۔