Gheebat in Islam in Urdu (Backbiting)

مُہلکات یعنی ہلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ جھوٹ،غیبت،چغلی،بہتان وغیرہ کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
ان چیزوں کے بارے علم حاصل کرنا ’’فرض‘‘ ہے تاکہ ان گناہوں سے بچا جاسکے۔



ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو،اس بارے میں اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک کے کس پارے کی کس سورت میں کیا ارشاد فرماتاہے؟
جواب:
اللہ تعالیٰ پارہ26،سورۃ الحجرات میں ارشاد فرماتا ہے:
ترجمہ کنزالایمان:
اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے؟تو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا۔



غیبت کرنے والے کو جہنم میں کیا کھانے پڑے گا؟
جواب:
غیبت کرنے والے کو جہنم میں مُردار کھانے پڑیگا۔



غیبت کرنے والا قیامت میں کس شکل میں اُٹھے گا؟
جواب:
کتّے کی شکل میں
۔