Napaki K Masail In Urdu

جس کو نہانے کی ضرورت ہو اُس پر کیا کیا چیزیں حرام ہیں؟
جواب:
مسجد میں جانا،طواف کرنا،قرآن مجید چھونا،بے چھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا ،کسی آیت کا لکھنا،آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی وغیرہ۔۔۔یہ سب حرام ہیں۔


اگر قرآنِ پاک جُزدان میں ہوتو غسل نہ ہونے کی حالت میں جزدان پر ہاتھ لگاسکتے ہیں؟
جواب:
جُزدان پر ہاتھ لگانے میں حَرَج نہیں۔


بے وُضو شخص قرآنِ مجید یا اس کی کسی آیت کو بے چھوئے زبانی یا دیکھ کر پڑھ سکتا ہے؟
جواب:
بے چھوئے زبانی یا دیکھ کر پڑھے تو کوئی حَرَج نہیں۔


کیا بے وُضو اور جنبی اور حَیض والی فقہ و تفسیرو حدیث کی کتابیں چھوسکتے ہیں؟
جواب:
ان سب کو یہ کتابیں چھونا مکروہ ہے اور اگر ان کو کسی کپڑے سے چُھوا اگرچہ اس کو پہنے یا اوڑھے ہوئے ہو تو حَرَج نہیں مگر مَوضَعِ آیت پر ان کتابوں میں بھی ہاتھ رکھنا حرام ہے۔


کس پانی سے وُضو جائز ہے؟
جواب:
مینھ،ندی،نالے،چشمے،سمندر، دریا،کوئیں اور برف،اولے کے پانی سے وُضو جائز ہے۔