Wuzu Ke Masail - Dawateislami

وضو میں کنپٹی دھونے کا کیا حکم ہے؟
جواب:اس کا دھونا فرض ہے،ہاں اس حصہ میں جتنی جگہ داڑھی کے گھنے بال ہوں وہاں بالوں کا 
اور جہاں بال نہ ہوں یا گھنے ہوں تو جلد کا دھونا فرض ہے۔




نَتھ کے سوراخ میں کب پانی بہانا فرض ہے اور کب ضروری نہیں؟
جواب:
نَتھ کا سوراخ اگر بند نہ ہو تو اس میں پانی بہانا فرض ہے،اگر تنگ ہو تو پانی ڈالنے میں نتھ کو حرکت دے ورنہ ضروری نہیں۔




اگر کُہنیوں سے ناخن تک کوئی جگہ ذَرّہ بھر بھی دھلنے سے رہ جائے تو وضو ہوجائے گا؟
جواب:
جی نہیں! وضو نہ ہوگا۔




اگر کسی کی پانچ کے بجائے چھ انگلیاں ہیں تو اب کتنی انگلیوں کا دھونا فرض ہے؟
جواب:
سب کا دھونا فرض ہے۔




وضو پر ثواب پانے کیلئے وضو سے پہلے کیا نیت کرنا ضروری ہے؟
جواب:
وضو پر ثواب پانے کیلئے حُکمِ الہٰی بجالانے کی نیّت سے وُضو کرنا ضرور ہے ورنہ وُضو ہوجائے گا ثواب نہ پائے گا۔


صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب!    صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد صَلَّى اللهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم