حضرت سيدناانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ ميں
نے حضورِ پاک ﷺ کو فرماتے سنا کہ :
جس
نے کسی عورت سے اس کی عزت کی وجہ سے نکاح کيا ۔۔۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی ذلت کو
بڑھائے گا ،
جس
نے عورت کے مال و دولت (کے لالچ)کی وجہ سے نکاح کيا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس کی غربت ميں اضافہ کریگا ،
جس
نے عورت کے حسب نسب(يعنی خاندانی بڑائی)کی بنا پہ نکاح کيا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس کی
کمينگی کو بڑھائے گا،
اور
جس نے صرف اور صرف اس لئے نکاح کيا کہ اپنی نظر کی حفاظت کرے،اپنی شرمگاہ کو محفوظ
رکھے،يا صلہ رحمی کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے عورت ميں برکت دے گااور عورت کے
لئے مرد ميں برکت دے گا ۔
(المعجم الاوسط:
الحديث۲۳۴۲،ج۲،ص۱۸)
( منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)