اپنے رشتہ داروں
کے علاوہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر بھی کچھ حقوق ہیں
۔ ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ ان کو ادا کرے۔ چند یہ ہیں۔
(۱)ملاقات کے وقت سلام کرے اور مرد مرد سے اور عورت عورت سے مصافحہ کرے تو بہت
ہی اچھا ہے۔
(۲) سلام کا جواب دے ۔ یاد رکھیں کہ سلام کرنا سنت ہے اور سلام کا جواب دینا
واجب ہے ۔
(۳)مسلمان چھینک کر ''الحمدﷲ'' کہے تو ''یرحمک اﷲ'' کہہ کر اس کا جواب دے۔
(۴)بیمار کی تیمارداری کرے۔
(۵)اپنی حیثیت کے مطابق ہر مسلمان کی
خیر خواہی اور اس کی مدد کرے۔
(۶)مسلمانوں کی نماز جنازہ اور ان کے دفن میں شریک ہو۔
(۷)ہر مسلمان کا مسلمان ہونے کی حیثیت سے اعزازواکرام کرے۔
(۸)کوئی مسلمان دعوت دے تو کوئی وجہ نہ ہو تواس کی دعوت کو
قبول کرے۔
(۹)مسلمان کے عیبوں کی پردہ پوشی کرے اور ان کو اخلاص کے ساتھ ان عیبوں سے
باز رہنے کی نصیحت کرے۔
(۱۰)اگر کسی بات میں کسی مسلمان سے ناراضی ہوجائے تو تین دن سے زیادہ اس سے
سلام و کلام بند نہ رکھے۔
(۱۱)مسلمانوں میں جھگڑا ہو جائے توصلح کرادے۔
(۱۳)کسی مسلمان کو جانی یا مالی نقصان نہ پہنچائے نہ کسی مسلمان کی عزت اچھالے ۔
(۱۳)مسلمانوں کو اچھی باتوں کا حکم دیتا رہے اور بری باتوں سے منع کرتا رہے۔
(۱۴)ہر مسلمان کا تحفہ قبول کرے اور خود بھی اس کو کچھ تحفہ میں دیا کرے،جبکہ
کوئی ممانعت شرعی نہ ہو۔
(۱۵) اپنے سے بڑوں کا ادب و احترام' اور چھوٹوں پر رحم و شفقت کرتا رہے۔
(۱۶)مسلمانوں کی جائز سفارشوں کو قبول کرے۔
(۱۷)جو بات اپنے لئے پسند کرے وہی ہر مسلمان کے لئے پسند کرے۔
(۱۸)مسجدوں یا مجلسوں میں کسی مسلمان کو زبردستی اٹھاکر اس کی جگہ نہ بیٹھے۔
(۱۹)راستہ بھولے ہوؤں کو سیدھا راستہ بتائے۔
(۲۰)کسی مسلمان کو لوگوں کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کرے۔
(۲۱)کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے۔
(۲۲) کسی مسلمان پر بہتان نہ لگائے۔