Tawaf e Ka'ba k doran Khana Kesa?

سوال: طواف کے دوران کھانا کیسا؟
جواب: طواف کے دوران کوئی بھی چیز کھانا مکروہ ہے۔
(بہار شریعت،حصہ۶،ج۱،ص۱۱۱۴)

Bagher Majbori kay Sawari Pe Tawaf-e-Ka'ba Karna Kaisa?

سوال : بغیر مجبوری کے سواری پر طواف کرنا کیسا؟
جواب: بغیر شرعی مجبوری کے سواری  پر طواف کرنا حرام ہے ۔
(بہارِ شریعت،حصہ۶،ج۱،ص۱۱۱۳)

Toba Ke Kitne Arkan Hain?

سوال:توبہ کےارکان کتنےاورکون کون سے ہیں؟
جواب:توبہ کے تین رُکۡن ہیں: (۱)اِعتِرافِ جُرم(۲)نَدامت(۳)عزْمِ ترک۔
(خزائن العرفان،پ۱،البقرۃ،تحت الآیۃ:۳۷)

Kya be Wuzu ki Azan Sahi Hogi?

سوال:کیابے وُضو کی اذان صحیح ہو گی؟
جواب:بے وُضوکی اذان صحیح تو ہوگی مگر اذان کہنا مکروہ ہے۔(مراقی الفلاح معہ حاشیۃ الطحطاوی،ص۱۹۹)

Kia Khawateen Azan o Iqamat de Sakti Hai?

سوال: کیاخواتین اذان واقامت کہہ سکتی ہیں؟
جواب:خواتین کواپنی نماز کیلئےاذان واقامت کہنا مکروہ ہے۔(خلاصۃالفتاوی،ج۱،ص۴۸)