رمضان المبارک میں مسلمان روزے کے ساتھ ساتھ نیک عمل کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے

رمضان المبارک کے تشریف لاتے ہی مسلمان حتی المقدور روزے کے ساتھ ساتھ نیک عمل کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے، عبادات اور نیک اعمال کے ذریعے اپنی آخرت کی آبیاری کرتاہے۔
رمضان المبارک کو اگر نیکیوں کا موسم بہار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ اس موسم بہار کے پھولوں کا ایک بہت ہی خوبصورت مدنی گلدستہ رمضان کا اعتکاف بھی ہے۔ اعتکاف اللہ رب العزت کی طرف سے اہل ایمان کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
اعتکاف انفرادی ہو یااجتماعی، معتکف ثواب کا حقدار ہر صورت میں ٹھہرتا ہے لیکن دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں ہونے والے  اجتماعی اعتکاف میں کچھ ایسے فوائد و ثمرات حاصل ہوتے ہیں جو انفرادی میں حاصل نہیں ہو سکتے ۔             
میرے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیوں
اجتماعیت کے انہی ثمرات کے پیش نظر ہمیں اسلام کے احکامات میں اجتماعیت کا پہلو نظر آتا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے فوائد بہت عظیم الشان اور ہمہ گیر ہوتے ہیں۔ نماز کی ادائیگی باجماعت زیادہ فضیلت کی حامل ہے۔عید کی نماز ایک اجتماعی عمل ہے۔ حج کی ادائیگی ایک عالمگیر اجتماعی عمل ہے۔               
  اجتماعیت کی فضا میں دعوت و تربیت اور دین کے فہم و بصیرت کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔
اجتماعیت کا ماحول نیکی کے لئے سازگار ہوتا ہے۔ ماحول کی روحانی برکات انسان کے کردار کو تبدیل کر کے رکھ دیتی ہیں۔ اجتماعیت کی کیفیات انفرادی شخصیت کو اپنے رنگ میں رنگ لیتی ہیں۔ اجتماعی ماحول میں نہ بدلنے والے بھی بدل جاتے ہیں
ہر معتکف اپنے خیال وعمل کو اجتماعیت کے سانچے  میں ڈھال کر سنوارتا ہوا نظر آتا ہے یوں تمام معتکفین کے درمیان باہمی یگانگت، رفاقت، یک جہتی کے جذبات پروان چڑھتے ہیں، امارت و غربت کے احساسات ختم ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سب کے درمیان محبت و مودت اور ہمدردی و خیر خواہی کے جذبات پنپتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو
اﷲ تعالی کی رحمت سے ہمیں ایک مرتبہ پھر رمضان کی رحمتیں حاصل کرنے کا موقع ملا ہے اور اجتماعیت کی ان تمام حکمتوں کے پیش نظر آپ کی اپنی دعوت اسلامی نے بھی الحمد لللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٣٠ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا ہے
اس اعتکاف کی خصوصیات
الحمدللہ  دن میں دوبار امیر اہلسنت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری رضوی کے علم دن سے سجے ملفوظات  سے بھرپور مدنی مذاکرے  کے ذریعے  علم دین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ  دل پر اثر کرنے والے  نگران شوری کے بیانات سے بھی لوگوں کی دنیا بدلتی ہے۔
کبھی دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں تو کبھی نماز کا عملی طریقہ بتایا جاتا ہے ، کبھی قرآن پاک کی درستی کے لیے قرآن پاک کی تعلیم کے حلقے ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں دعوت اسلامی 10 روزہ اعتکاف کا بھی اہتمام کرتی ہے اگر آپ عالمی مدنی مرکز میں اعتکاف میں بیٹھنا چاہتے ہیں تو جلد  عالمی  مدنی مرکز فیضان مدینہ سے رابطہ کریں یا دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے اعتکاف فارم ڈاون لوڈ کریں