Qurbani K Fazail O Masail - Dawateislami

جیسا کہ آج کل اکثر لوگ کھال مدارس دینیہ میں دیا کرتے ہیں اور بعض مرتبہ وہاں کھال بھیجنے میں دِقت ہوتی ہے اسے بیچ کر روپیہ بھیج دیتے ہیں یاکئی شخصوں کودینا ہوتا ہے اسے بیچ کر دام ان فقراء پر تقسیم کر دیتے ہیں یہ بیع جائز ہے اس میں حرج نہیں اور حدیث میں جو اس کے بیچنے کی ممانعت آئی ہے اس سے مراداپنے لئے بیچنا ہے۔قربانی کاچمڑایاگوشت یا اس میں کی کوئی چیز قصاب یا ذبح کرنے والے کو اُجرت میں نہیں دے سکتاکہ اس کواُجرت میں دینا بھی بیچنے ہی کے معنی میں ہے۔
(الہدایۃ، ج۴،ص۳۶۱)