Faizan e Ramzan (Blessings of Ramadan)


Faizan e Ramzan (Blessings of Ramadan)
 
Author: Ameer e Ahle Sunnat Hazrat Allama Maulana Ilyas Qadri
Languages: Arabic, English, Bengali, Sindhi and Urdu



روزے کے تین دَرَجے | Ramzan Mubarak

روزے کے تین دَرَجے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! روزہ کی اگرچِہ ظاہِری شرط یِہی ہے کہ روزہ دار قَصداً کھانے پینے اورجِماع سے باز رہے ۔تاہَم روزے کےکچھ باطِنی آداب بھی ہیں جن کا جاننا ضَروری ہے تاکہ حقیقی معنوں میں ہم روزہ کی بَرَکتیں حاصِل کرسکیں۔ چُنانچِہ روزے کے تین دَرَجے ہیں۔
    (۱) عوام کا روزہ (۲)خَواص کا روزہ (۳) اَخَصُّ الْخَواص کا روزہ

(۱) عوام کا روزہ

روزہ کے لُغوی معنٰی ہیں:''رُکنا''لہٰذا شریعت کی اِصطِلاح میں صُبحِ صادِق سے لے کر غُروبِ آفتاب تک قَصداً کھانے پینے اور جِماع سے ''رُکے رہنے''کو روزہ کہتے ہیں اور یہی عوام یعنی عام لوگوں کا روزہ ہے۔

(۲) خواص کا روزہ

کھانے پینے اور جِماع سے رُکے رہنے کے ساتھ ساتھ جِسم کے تمام اَعْضاء کو بُرائیوں سے ''روکنا''خَوَاص یعنی خاص لوگوں کا روزہ ہے۔

(۳) اَخص الخواص کا روزہ

اپنے آپ کو تمام تَراُمُور سے ''روک ''کر صِرف اور صِرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف مُتَوَجِّہ ہونا،یہ اَخَصُّ الْخوَاص یعنی خاص الخاص لوگوں کا روزہ ہے۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ضَرورت اِس اَمْرکی ہے کہ کھانے پینےوغیرہ سے ''رُکے رہنے ''کے ساتھ ساتھ اپنے تمام تَر اَعضائے بَدَن کو بھی روزے کا پابند بنایا جائے۔

Sirat ul Jinan

Sirat ul Jinan (Tafseer ul Quran)

Jild Awwal

جدید و قدیم تفاسیر اور دیگر علوم اسلامیہ پر مشتمل ذخیرہ کتب کی روشنی میں قرآن مجید کی آیات کے مطالب و معافی اور ان سے حاصل ہونے والے درس و نکات اور دیگر بے شمار چیزوں کا موجودہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق انتہائی سہل بیان۔

Al Madina Library Download Free



About "Al Madina Library"

The personality of Ameer e Ahle Sunnat Hazrat Allama Maulana Abu Bilal Muhammad Ilyas Attar Qadri Razavi Ziaee needs no introduction. He is the author of hundreds of books, every book represents his wisdom and intellectuality regarding Fiqh, specially his renowned world known publication of Faizan-e-Sunnat. The I.T. Department of Dawat-e-Islami is working hard to make available all the publications of Ameer-e-Ahle Sunnat and Majlis Al Madina ul Ilmia in shape of easy-to-use software. 


Al Madina Library

Nazool-e-Quran

نزول قرآن

اِس ماہِ مُبارَک کی ایک خُصُوصِیَّت یہ بھی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِس میں قُراٰنِ پاک نازِل فرمایاہے ۔ چُنانچِہ مُقدّ س قُراٰن میں خُدائے رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا نُزُولِ قُراٰن اور ماہِ رَمَضَان کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے :
شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الْقُرْاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰی وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلْیَصُمْہُ ؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الْعُسْرَ ۫ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمْ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵

تَرجَمَہ کَنْزُ الْاِیْمَان:رَمَضان کا مہینہ ، جس میں قُراٰن اُترا،لوگوں کے لئے ہِدایت اور رَہنُمائی اور فیصلہ کی رُوشن باتیں ،تَو تُم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے ضَرور اِس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سَفر میں ہو،تَو اُتنے روزے اور دِنوں میں۔اللہ (عَزَّوَجَلَّ) تُم پر آسانی چاہتا ہے اور تُم پر دُشواری نہیں چاہتا اوراِس لئے کہ تم گِنتی پوری کرواور اللہ (عَزَّوَجَل) کی بڑائی بولو اِس پر کہ اُس نے تمہیں ہِدایت کی اور کہیں تم حق گُزار ہو ۔ ( پ ۲ البقرہ۱۸۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد

Islamic Book for Ramdan


Most Important Book for Ramdan


Faizan e Ramzan (Blessings of Ramadn)

Language: Urdu
More Languages: Arabic | Bengali | Sindhi | English



شب برات کا حلوا

شب برات کا حلوا:۔شب برات کا حلوا پکانا نہ تو فرض و سنت ہے نہ حرام و ناجائز بلکہ حق بات یہ ہے کہ شب برات میں دوسرے تمام کھانوں کی طرح حلوا پکانا بھی ایک مباح اور جائز کام ہے اور اگر اس نیک نیتی کے ساتھ ہو کہ ایک عمدہ اور لذیذ کھانا فقراء ومساکین اور اپنے اہل و عیال کو کھلا کر ثواب حاصل کرے تو یہ ثواب کا کام بھی ہے۔ درحقیقت اس رات میں حلوے کا دستوریوں نکل پڑا کہ یہ مبارک رات صدقہ وخیرات اور ایصال ثواب و صلہ رحمی کی خاص رات ہے۔ لہٰذا انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ اس رات میں کوئی مرغوب اور لذیذ کھانا پکایا جائے۔ بعض عالموں کی نظر بخاری شریف کی اس حدیث پر پڑی کہ۔ کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب الحلواء والعسل۔ (صحیح البخاری، کتاب الاطعمۃ، باب الحلواء والعسل، رقم ۵۴۳۱،ج۳،ص۵۳۶) یعنی'' رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم حلوا (شیرینی) اور شہد کو پسند فرماتے تھے۔'' لہٰذا ان علمائے کرام نے اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے اس رات میں حلوا پکایا۔ پھر رفتہ رفتہ عوام میں بھی اس کا چرچا اور رواج ہوگیا۔ چنانچہ حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب قبلہ محدث دہلوی علیہ الرحمۃ کے ملفوظات میں ہے کہ ہندوستان میں شب برات کو روٹی اور حلوا پر فاتحہ دلانے کا دستور ہے۔ اور سمر قند و بخارا میں ''قتلما'' پر جو ایک میٹھا کھانا ہے۔ الغرض شب برات کا حلوا ہو یا عید کی سویاں' محرم کا کھچڑا ہو یا ملیدہ' محض ایک رسم و رواج کے طریقہ پر لوگ پکاتے کھاتے اورکھلاتے ہیں۔ کوئی بھی یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ یہ فرض یا سنت ہیں۔ اس لئے اس کو ناجائز کہنا درست نہیں۔ یاد رکھو کسی حلال کو حرام ٹھہرانااﷲ پر جھوٹی تہمت لگانا ہے جو ایک بدترین گناہ ہے۔ قرآن مجید میں ہے۔ قُلْ اَرَءَیۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللہُ لَكُمۡ مِّنۡ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمۡ مِّنْہُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ؕ قُلْ آٰللہُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَی اللہِ تَفْتَرُوۡنَ ﴿59﴾ یعنی کہہ دو بھلا بتاؤ تو وہ جو اﷲ نے تمہارے لئے رزق اتارا۔ اس میں تم نے اپنی طرف سے کچھ حرام کچھ حلال ٹھہرالیا۔ (اے پیغمبر) فرمادو کیا اﷲ نے اس کا تمہیں حکم دیا ہے' یا اﷲ پر تم لوگ تہمت لگاتے ہو؟
(پ 11 ،یونس:59)