سوال: زندہ افراد کو ایصال ِ ثواب کرنا کیسا؟
جواب: جو زندہ ہیں اُن کو بھی بلکہ جو مسلمان ابھی پیدا نہیں ہوئے اُن کو بھی
پیشگی(ایڈوانس میں) ایصالِ ثواب کیا جا سکتا
ہے۔
(نماز کے احکام،ص۴۸۳)
سوال: کیا ایک دن کے بچے کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں۔
جواب: ایک دن کے بچے کو بھی ایصال ِثواب کرسکتے ہیں ،اُس کا
تیجہ ، وغیرہ بھی کرنے میں حَرَج نہیں ۔
(نماز کے احکام،ص۴۸۳)
سوال: کیا جنَّات کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں؟
جواب: مُسلمان جنَّات کو بھی ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں۔
(نماز کے احکام،ص۴۸۳)