Mufti e Azam Hazrat Mufti Muhammad Waqqaruddin

مفتی اعظم حضرت مفتی محمد وقارالدینرحمۃ اللہ علیہ

ولادت:
پیرِ طریقت،رہبرِ شریعت ،جامع المعقول والمنقول حضرت مفتی محمد وقارالدین قادری رضویرحمۃ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت ۱۴صفرالمظفر۱۳۳۳ ؁ھ بمطابق یکم جنوری   ۱۹۱۵ ؁ء کو پیلی بھیت(ہند) میں ہوئی۔

تعلیم وتربیت:
آپ رحمۃ اللہ علیہ کی ابتدائی تعلیم وتربیت پیلی بھیت میں ہوئی ،مزید تعلیم کے لئے دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف تشریف لے گئے،بعدازاں علی گڑھ کے گاؤں دادوں میں حضرت صدرالشریعہرحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں رہ کر دورہ شریف کی تکمیل کی،حجۃ الاسلام حضرت علامہ حامدرضاخان سے بیعت اور مفتیٔ اعظم ہندحضرت علامہ مصطفیٰ رضاخانرحمۃ اللہ علیہمَاسے خلافت حاصل ہے ،آپ کے دیگر اساتذہ میں محدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمدبھی شامل ہیں جبکہعلامہ عبدالمصطفیٰ الازہری،اور فقیہِ زماں مفتی محمد خلیل خاں رحمۃ اللہ علیہم آپ کے ہم سبق و ہم عصر ہیں۔

وفات ومدفن:
٭…آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بروزہفتہ ۲۰ ربیع الاول  ۱۴۱۳ ؁ھ بمطابق۱۹ ستمبر ۱۹۹۳ ؁ء کو وصال فرمایا، آپ کا مزارمنبعِ فیوض وبرکات دارالعلو م امجدیہ باب المدینہ کراچی میں ہے۔(وقارالفتاویٰ،ج۱،ص۱،۳۵۹(