Social Media DawateIslami | Official Logo 2017



ایک دن وَلِیْدبِنْ یَزِیْد بِنْ عبد الملک نے قرآن پاک سے فال نکالی توجیسے ہی قرآن پاک کھولا تو یہ آیت مبارکہ نکلی:
وَاسْتَفْتَحُوۡا وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿ۙ۱۵  ۱۳،ابراہیم۱۵(
ترجمہ کنز الایمان: اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش و ہٹ دھرم نامُراد ہوا۔ تو وَلِیْدبِنْ یَزِیْد نے قرآن پاک کو(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) شہید کر دیااور یہ شعر پڑھا:
أَتَوَعَّدُ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ فَہَا أَنَا ذَاکَ جَبَّارٌ عَنِیدُ إذَا مَا جِئْتَ رَبَّک یَوْمَ حَشْرٍ فَقُلْ یَا رَبِّ خَرَّقَنِی الْوَلِیدُ
ترجمہ: کیا تُو ہر سرکش وہٹ دھرم کو د ھمکی دیتاہے(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)، ہاں !میں ہوں وہ سرکش وہٹ دھرم ،جب تُوقیامت کے دن اپنے رب کے پاس حاضرہو توکہہ دینامجھے ولید نے شہید کیاتھا۔ اس سانحے کے تھوڑے ہی دنوں کے بعدکسی نے ولید کوبے دردی سے قتل کر دیا، اس کے سر کو پہلے اس کے محل پھر شہر کی دیواروں پر لٹکادیا گیا۔
)ادب الدنیا والدین،ص۲۷۶(

Heart Touching Story

A Very Heart Touching Story of A Person Must Listen it and Share it

Esaal e Sawab Kis Ko Kar Sakte Hai - Esal e Sawab

سوال: زندہ افراد کو ایصال ِ ثواب کرنا  کیسا؟
جواب: جو زندہ ہیں اُن کو بھی بلکہ جو مسلمان ابھی پیدا نہیں ہوئے اُن کو بھی پیشگی(ایڈوانس میں) ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔ 
 (نماز کے احکام،ص۴۸۳)


سوال: کیا ایک دن کے بچے کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں۔
جواب: ایک دن کے بچے کو بھی ایصال ِثواب کرسکتے ہیں ،اُس کا تیجہ ، وغیرہ بھی کرنے میں حَرَج نہیں ۔
(نماز کے احکام،ص۴۸۳)

سوال: کیا جنَّات کو ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں؟
جواب: مُسلمان جنَّات کو بھی ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں۔
 (نماز کے احکام،ص۴۸۳)

Kiya Namaz Main Zaban Se Niyat Karna Zarori Hai?

سوال:کیا نماز میں زبان سے نیت کرنا ضروری ہے؟
جواب: زَبان سے نیّت کرنا ضروری نہیں البتّہ دل میں نیّت حاضرہوتے ہوئے زَبان سے کہہ لینا بہتر ہے۔
 (نمازکے احکام ،ص۱۹۸)بحوالہ(فتاویٰ عالمگیری،ج۱،ص۶۵)