Social Media DawateIslami | Official Logo 2017



ایک دن وَلِیْدبِنْ یَزِیْد بِنْ عبد الملک نے قرآن پاک سے فال نکالی توجیسے ہی قرآن پاک کھولا تو یہ آیت مبارکہ نکلی:
وَاسْتَفْتَحُوۡا وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿ۙ۱۵  ۱۳،ابراہیم۱۵(
ترجمہ کنز الایمان: اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش و ہٹ دھرم نامُراد ہوا۔ تو وَلِیْدبِنْ یَزِیْد نے قرآن پاک کو(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ) شہید کر دیااور یہ شعر پڑھا:
أَتَوَعَّدُ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ فَہَا أَنَا ذَاکَ جَبَّارٌ عَنِیدُ إذَا مَا جِئْتَ رَبَّک یَوْمَ حَشْرٍ فَقُلْ یَا رَبِّ خَرَّقَنِی الْوَلِیدُ
ترجمہ: کیا تُو ہر سرکش وہٹ دھرم کو د ھمکی دیتاہے(مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)، ہاں !میں ہوں وہ سرکش وہٹ دھرم ،جب تُوقیامت کے دن اپنے رب کے پاس حاضرہو توکہہ دینامجھے ولید نے شہید کیاتھا۔ اس سانحے کے تھوڑے ہی دنوں کے بعدکسی نے ولید کوبے دردی سے قتل کر دیا، اس کے سر کو پہلے اس کے محل پھر شہر کی دیواروں پر لٹکادیا گیا۔
)ادب الدنیا والدین،ص۲۷۶(