Ghaus Piya Jilani Mere Ghaus Piya Jilani


New Manqabat 2015 – Haji Bilal Raza Attari
Ghaus Piya Jilani Merey Ghaus Piya Jilani

Maah-e-Ishq-e-Rasool


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Pegham
Maah-e-Ishq-e-Rasool Mananain Ky Madani Phool

Aap-Ke-Jism-e-Athar-Ki-Khushbu

خوشبو:۔

آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خوشبو بہت زیادہ پسند تھی آپ ہمیشہ عطر کا استعمال فرمایا کرتے تھے حالانکہ خود آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جسم اطہر سے ایسی خوشبو نکلتی تھی کہ جس گلی میں سے آپ گزر جاتے تھے وہ گلی معطر ہو جاتی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہیے کہ خوشبو پھیلے اور رنگ نظر نہ آئے اور عورتوں کے لئے وہ خوشبو بہتر ہے کہ وہ خوشبو نہ پھیلے اور رنگ نظر آئے ۔کوئی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس خوشبو بھیجتا تو آپ کبھی رد نہ فرماتے اور ارشاد فرماتے کہ خوشبو کے تحفہ کو رد مت کرو کیونکہ یہ جنت سے نکلی ہوئی ہے۔ 

(شمائل ترمذی ص۱۵)

  

#AboutMuhammad #MuhammadTheMerciful #WhoIsMuhammad

Huzoor-e-Akram-Ki-Aqal

وہب بن منبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اکہتر (۷۱) کتابوں میں یہ پڑھا ہے کہ جب سے دنیا عالم وجود میں آئی ہے اس وقت سے قیامت تک کے تمام انسانوں کی عقلوں کا اگر حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی عقل شریف سے موازنہ کیا جائے تو تمام انسانوں کی عقلوں کو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عقل شریف سے وہی نسبت ہو گی جو ایک ریت کے ذرے کو تمام دنیا کے ریگستانوں سے نسبت ہے۔ یعنی تمام انسانوں کی عقلیں ایک ریت کے ذرے کے برابر ہیں اور حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی عقل شریف تمام دنیا کے ریگستانوں کے برابر ہے۔اس حدیث کو ابو نعیم محدث نے حلیہ میں روایت کیااور محدث ابن عساکر نے بھی اس کو روایت کیا ہے۔
(زرقانی ج۴ ص۲۵۰ و شفاء شریف ج۱ ص۴۲)


#AboutMuhammad #MuhammadTheMerciful #WhoIsMuhammad